لائن آف کنٹرول ، ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کو سنیپر رائفلیں دی دی گئیں

سنیئپررائفل 1.5کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ

بھارتی حکومت نے لائن آف کنٹرول ، ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کو خصوصی سنیپر رائفلیں فراہم کر دی ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے فوج اور نیم فوجی دستوں کی کئی یونٹوںکوایم 95.50TGTوکٹوریہ 338لمپوا میگنا نامی سنیئپررائفل فراہم کی ہیں ۔ سنیئپررائفل 1.5کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ بھارتی وزارت دفاع نے سنیئپررائفل کو اعلی میعار کی رائفل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے پاکستانی رینجرز کا بھر پور مقابلہ کیاجاسکے گا ۔وزارت دفاع کے مطابق سرحدوں پرفوج اور نیم فوجی دستوں کواعلی میعار کی خود کار سنیئپررائفل رواں برس کے اکتوبر تک فراہم کی جائے گی جبکہ کئی نئی رائفلیں بھی فوج کوسونپی جارہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں