غیر ملکی سیاحوں شہریوں کی آزاد کشمیر آمد سے نہ صرف سیاحت کی شعبے کو ترقی ملے گی سردار میر اکبر خان
مظفر آباد : آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے وفاقی حکومت کی طرف سے غیر ملکی شہریوںسیاحوں کے لئے آزاد جموں کشمیر سیاحت کے لئے کھولنے کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کے لئے آزاد کشمیر میں داخلے پر وفاقی وزارت داخلہ سے این او سی لینے کی شرط ختم کرنے کے لئے سے جہاں غیر ملکی آزاد کشمیر کی حسین وادی کی سیاحت کر یں گئے وہاں مقامی آبادی کا روزگار بڑھے گااب تمام غیرملکی آزادکشمیر میں ایل او سی سے پانچ کلو میٹر اندر کسی بھی علاقے میں جا سکتے ہیںغیر ملکی سیاحوں شہریوں کی آزاد کشمیر آمد سے نہ صرف سیاحت کی شعبے کو ترقی ملے گی بلکہ دنیا کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ پاکستان کے زیر انتظام علاقے آزادکشمیر میں تو تمام غیر ملکیوں کے لیے راستے کھلے ہیں اور شہری آزادی سے ہر طرف سفر کر رہے وزیراعظم آزاد کشمیر را جہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو ترقی و خوشخالی کی راہ پر گامز ن ہیحکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرتے ہوئے خطے میں خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیداکیئے ہیں تاکہ لوگوں کی مایوسی بے چینی اور سابقہ دورہ حکومت میں کی گئی زیادتیوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری سے آزادکشمیر کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت خطہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شجر کاری اور شجر پروری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ آزادکشمیر شجر کاری کے لیے موضو ع ترین خطہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جنگلات پر خصو صی توجہ دے رہے ہیں اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان بھی جنگلات پر خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور شجرکاری کے لیے عملی طور پر اقداما ت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا خطہ بہت زرخیز ہے ہمارے بچوں کا مستقبل ان درختوں سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا واحد طریقہ شجر کاری ہے۔وزیر جنگلات نے کہا کہ حکومت تحر یک آزاد ی کشمیر گڈ گو رننس اور میرٹ کی بحالی کے سا تھ ساتھ غریب عوام کے مسائل کو ان کی د ہلیز پہ حل کر نے کی طرف پوری توجہ دئے رہی ہے انہوں نے کہا کہ و زیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر میں چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے تحت سڑکیں ،ودیگر ترقیاتی منصوبہ جات پر کا م تیزی سے جاری ہے اور دور دراز کے پہاڑوں پر بسنے والے لوگوں کو ان کی بنیادی سہولیات میسر کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالنے کے بعد آزادحکومت کے وقار اور مالی وسائل میں آضافہ کیاہے تعمیروترقی کے لیے منصوبندی کررہے ہیںآزادکشمیرکواضلاع سے اضلاع تک ملانے والی سڑکوں کومعیاری بنایاجارہاہے جس سے لوگوں کوبہتری سفری سہولیات میسرہونگی اس سے آزادکشمیرکی معیشت پربھی مثبت اثرات مرتب ہونگے اور سیاحت بھی بڑہے گی آزاد کشمیرمیںجنگلات کی تعمیر وترقی کے لیے موجودہ حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے