نئی دہلی سابق را چیف اے ایس دلت نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت میں ایک غیر یقینی کی صورتحال ہے، بی جے پی واجپائی والی پارٹی نہیں رہی، واجپائی کی پارٹی ختم ہو گئی۔انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے اقدام سے بھارت میں دہشت گردی میں اضافہ ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر کے انضمام کا رد عمل کہیں نہ کہیں تو آئے گا۔ کشمیر میں آزادی تھی ہی نہیں تو آزادی چھننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اے ایس دلت نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو نائب صدارت کا وعدہ کیا گیا تھا، میں گواہ ہوں، فاروق عبد اللہ بھارت کے حامی تھے۔ ان کافائدہ نہیں اٹھایا گیا۔سابق را چیف نے مزید کہا کہ سرینگر میں پہلے بھی دہلی کا بندہ ہوتا تھا، اب بھی دہلی کی مرضی کا لیڈر ہو گا
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اقدام سے دہشتگردی میں اضافہ ہوگا، سابق را چیف” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
sad news