صدام نور جو کل شام بھارتی افواج کی گولی سے شدید زخمی ہوا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔

عباس پور(چوہدری داؤد)انڈین آرمی کی جانب سے گزشتہ رات عباسپو رسے متصل گاؤں تروٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں محمد صدام ولد نورمحمد عمرسات سال جوسر پر گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا تھا جسے ایمبرجنسی طورپر تروٹی سے عباسپور ہسپتال میں لایا گیاابتدائی طبی امداد دینے کے بعد روالاکوٹ ریفرکردیا پھروہاں سے راولپنڈی ریفرکردیاگیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ۔انڈین آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں معصوم بچوں کوٹارگٹ بنایاجارہاہے عباسپور کے سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں نے اس اقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کی کہ انڈین آرمی کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایاجارہاہے وزیراعظم آزادکشمیر فوری طورپرنوٹس لیں اورہنگامی بنیادوں پر متاثرین لائن آف کنٹرول کیلئے امدادی کاروائیاں کی جائیں ۔معصوم کی کی نماز جنازہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز ہ جنازہ سے قبل مولانا اشفاق احمد ربانی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے لوگوں پر گولہ باری اور فائرنگ کر کے بھارت دنیا کی نظروں میں ذلیل و خوار ہو چکا ہے۔ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ ملک کی دفاع کے لیے اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا رہ کراپنی اِسلامی روایات کو زندہ رکھنے کا تحیہ کر چکا ہے۔ مولانا اشفاق احمد ربانی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر LOCپر واقع تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عباس پور میں بلڈ بینک کا قیام عمل میں لا کر LOCپر زخمی ہونے والوں کی زندگیوں کو بچانے میں مدد گار ثابت ہو۔ انھوں نے کہا کہ اگر عباس پور میں بلڈ بینک ہوتا تو معصوم صدام کی جان بچ سکتی تھی۔
عباس پور چوہدری محمد داؤد نمائندہ کشمیر لنک

اپنا تبصرہ بھیجیں