مودی کو اماراتی اعزاز سے نوازنا افسوسناک ہے برطانوی رکن پارلیمنٹ کا اماراتی ولی عہد کو خط

مودی نے پندرہ دن سے کشمیر کو مکمل لاک ڈائون کررکھا ہے، یو اے ای حکومت کو فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل

لندن: بھارتی وزیر اعظم مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزاز سے نوازنے کے فیصلے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو احتجاجا خط لکھ دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلی ترین اماراتی سویلین اعزاز سے نوازنے کے فیصلے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو احتجاجا خط لکھ دیا جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات حکومت کو فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کردی۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ مودی نے پندرہ دن سے کشمیر کو مکمل لاک ڈائون کررکھا ہے۔ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ بند کرکے دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ ختم کردیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ فوج اگر کہیں تعینات ہے تو وہ مقبوضہ کشمیر میں ہے۔

مودی کو اماراتی اعزاز سے نوازنا افسوسناک ہے برطانوی رکن پارلیمنٹ کا اماراتی ولی عہد کو خط” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں