جمہوری معاشروں میں کشمیرجیسی پابندیاں ناقابل قبول ہیں
انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسر کنان گوپی ناتھن مستعفی
گوپی ناتھن ریاست کیرالہ کے ضلع کوٹایم سے تعلق رکھتے ہیں
نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کوبنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مستعفی ہونے والے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسر کنان گوپی ناتھن نے کہا ہے کہ جمہوری معاشروں میں کشمیرجیسی پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔33سالہ آفیسرگوپی ناتھن یونین ٹیریٹوریز دمن اینڈ دیو اوردادر اورنگر حویلی میں محکمہ بجلی کے سیکرٹری تھے اورا نہوں نے گزشتہ بدھ کو استعفی دیا تھا۔انہوںنے کہاکہ میں اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتا تھا لیکن سرکاری نوکری کرتے ہوئے یہ ممکن نہیں ہے۔گوپی ناتھن بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کوٹایم سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے دفعہ 370کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ 20دن گزرجانے کے باوجد کرفیو ختم نہیں کیا گیا ۔
good decision
http://siyasat.pk/
nice sharing
thanks for sharing