قوم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے کل کشمیر آور منائے گی

یکجہتی کشمیر آور دن بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک منایا جائے گا
ملک بھر میں سائرن بجا ئے جائیں گے، پاکستان اور پھر آزاد جموں کشمیر کا قومی ترانہ بجایا جائے گا ، تمام ٹریفک لوگ رک جائیں گے
وزیر اعظم پاکستان آج شاہراہ دستورپر بھارتی جارحیت کیخلاف ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے
وفاقی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی کے دیگر عہدیدار اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک ہوں گے
ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پبلک مقامات پر ارکان صوبائی اسمبلی مظاہروں میں شریک ہوں گے ، اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز ان مظاہروںکو منظم کریں گے
نماز جمعہ کے بعد کشمیر کے عوام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی
پوری عوام مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں بدترین بھارتی مظالم اور تشدد کا سامنا ہے،وزیر اعظم کی اپیل
کشمیر آج لہولہان ہے ۔کشمیریوں کو کرفیو اور پابندیوں سے محصور بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے۔ نریندر مودی نے خطے میں امن کے ماحول کو خطرے میں ڈال دیا ہے، فردوس عاشق اعوان

قوم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے کل کشمیر آور منائے گی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں