اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر پر عالمی ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد میں کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی ظالم اور جابر افواج کو مقبوضہ کشمیر کو جکڑے ہوئے اٹھائیس روز گزر گئے، خوراک، ادویات اور ایندھن ختم ہونے کے باعث معصوم کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہوگئی۔ کے پی آئی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کا ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد کے ریڈ زون کے قریب کی شاہراہ سہروردی کے ٹریفک اشارے پر کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا ہے۔ کلاک بتا رہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو لگے کتنے دن اور گھنٹے گزر چکے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں اس ٹریفک سگنل سے پاکستان میں موجود بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کار گزرتے ہیں ،سگنل پر رکنے پر ان کی نظر اس کلاک پر پڑتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“مقبوضہ کشمیر پر عالمی ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد میں کرفیو کلاک نصب” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
nice news to arise kashmiri voice
http://siyasat.pk/