قطر کی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل سالم حمد عقیل نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قطر فضائیہ کے سربراہ کو پاک ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کےچاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ اس دوران کمانڈر قطر فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی، اس دوران علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔کمانڈر قطر فضائیہ نےحالیہ برسوں میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری کےمیدان میں غیرمعمولی ترقی کی تعریف کی۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں فضائی افواج نے دوستانہ تعلقات کونئی جہتوں سے روشناس کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments