مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں ایک اورکشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آ ج ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔
ادھربھارتی فوجیوںکی طرف سے گاندربل، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، بارہمولہ ، سرینگر، اسلام آباد ، کولگام ،شوپیاں، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ اور دیگر قصبوں اور علاقوں میں مسلسل 12دنوں سے تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کا رروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں