سفارتکاروں اور میڈیا ٹیم کا ایل او سی کا دورہ، بھارت کی عدم شرکت

سفیروں اور میڈیا کو بھارتی توپخانے کے گولے، خول اور ٹکڑے دکھائے گئے
سفیروں اور ہائی کمشنرز نے وادی نیلم میں جورا سیکٹر کا دورہ کیا، چینی سفیر نے بھارتی گولے کا ایک ٹکڑا اٹھا کر دیکھا
بھارتی حکومت کے الزامات درست ثابت نہ ہو سکے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے غیر ملکی سفیروں کو لائن آف کنٹرول پر بریفنگ دی گئی

راولپنڈی:بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پر مبینہ کیمپس تباہ کرنے کا دعوی جھوٹا، زمینی حقائق سے آگاہی کیلئے غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز نے ایل او سی کا دورہ کیا جہاں سفیروں اور میڈیا کو بھارتی توپخانے کے گولے، خول اور ٹکڑے دکھائے گئے۔بھارت کے جھوٹ کے برعکس پاکستان نے سب دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ بھارتی حکومت کے الزامات درست ثابت نہ ہو سکےْ غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز نے وادی نیلم میں جورا سیکٹر کا دورہ کیا،بھارتی نمائندوں نے اپنے جھوٹ کا پردہ چاک ہونے کے ڈر سے اس دورے میں شرکت نہیں کی،اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے، چین کے سفیر ژا ئوجنگ نے بھارتی گولے کا ایک ٹکڑا اٹھا کر دیکھا، سری لنکن ہائی کمشنر نور الدین محمد بھی چینی سفیر کے ہمراہ تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی سفیروں کو لائن آف کنٹرول پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوئی چیز چھپا نہیں رہا، آپ جہاں جانا چاہتے ہیں ہم خوش آمدید کہیں گے، کیا بھارت بین الاقوامی میڈیا کو اس طرح اجازت دے گا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج نے 2018 میں 3038 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فوج کی گذشتہ برس اشتعال انگیزیوں میں 58 شہری شہید ہوئے، 2018 میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں سے 319 شہری زخمی ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارت نے رواں برس 2608 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج کی رواں برس سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں میں 44 شہری شہید ہوئے، رواں برس اب تک بھارتی اشتعال انگیزیوں کے واقعات میں 230 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے زائدکے عرصہ سے عوام کو محصور رکھا ہوا ہے۔ پاکستانی فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بھارتی فوج کو موثر جواب دیا جا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جورا کے مقام پر غیر ملکی سفارت کاروں کو شہری آبادیوں اور تجارتی مقامات پر سویلین نقصانات دکھائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عام لوگوں سے بھی ملے جس پر لوگوں سے سیلفیاں بنائیں اور خوشی کاا ظہار کیا ہے۔ ادھر ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا، بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔mk/ah

اپنا تبصرہ بھیجیں