بھارتی پولیس نے کشمیریوںکو چرارشریف کے عرس کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا

مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے صورتحال کے معمول پر آنے کے دعوﺅں کی نفی کرتے ہوئے کشمیری عوام کو ضلع بڈگام میںدرگاہ چرارشریف کے عرس کی تقریبا ت اوراس موقع پر رات بھر جاری رہنے والی عبادت میں شرکت کی اجازت نہیں دی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے معروف عالم دین نور الدین ولیؒ کی چرار شریف میں واقع درگاہ پر رات بھر عبادت میں شرکت کیلئے آنے والے لوگوں نے کہاکہ بھارتی پولیس نے انہیں درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ۔ سرینگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کے ایک وفد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے تقریبات کے آغاز سے ایک روز قبل ہی علاقے کی ناکہ بندی کر دی تھی ۔ ضلع سرینگر سے عبادت میں شرکت کیلئے آنے والے ایک کشمیری نے کہاکہ جب وہ درگاہ پہنچے تو پولیس نے انہیں واپس جانے کیلئے کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں