سری نگر: سرما کی آمد کے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جبکہ گزشتہ شب سے ہی پورے خطے میں لگاتار بارش برس رہی ہے جس سے وادی کشمیر میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔وادی کشمیر کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ اب میدانی علاقوں میں بھی رات سے بھاری برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ دو افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔انتظامیہ کے مطابق برف باری کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آمد رفت لے لیے بند کر دیا گیا اور سرینگر ائیرپورٹ سے جانے والی پروازوں کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ برف باری کے سبب کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے لیے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز وادی کشمیر کو جموں خطے سے ملانے والی متبادل مغل شاہراہ، پیر کی گلی پر تازہ برفباری اور بارشوں کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کردیا گیا۔ جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں بھی برف باری ہوئی ہے۔گلمرگ میں اب تک تقریبا ایک فٹ برف جمی ہوئی جبکہ قریبی افروٹ پہاڑی اور اس سے منسلک دیگر چھوٹی پہاڑیوں پر ایک فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی ہے۔کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ، سونہ مرگ، پیر کی گلی، گریز، زوجیلا، کے علاوہ پیر کی گلی، دھوبی جن، اور کپوارہ کے بالائی علاقوں میں دوران شب ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے سبب پوری وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔کشمیر میں موسلا دھار بارشکرگل، لداخ، لیہہ، گلمرگ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پورے خطے میں گزشتہ شب یعنی پانچ تاریخ سے ہی موسم خراب ہوا اور آٹھ تاریخ تک بارشوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ اس دوران گلمرگ، سونہ مرگ، پیر کی گلی، کپوارہ وغیرہ کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری ہوگی جبکہ وادی میں بارش وقفے وقفے سے ہوتی رہے گی۔ محکمہ کی جانب سے اس ضمن میں صوبائی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے ساتھ ہی مشاورت بھی جاری کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“سرما کی آمد کے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
northern areas of Pakistan is so beautiful