حکومت آزاد کشمیر نے ضلع نیلم کے برفباری /گلیشئر متاثرین کے لیے 2کروڑ 60لاکھ 50ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دئیے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع نیلم میں حالیہ برفباری/گلیشئر کے نتیجہ میں 64ہلاک شدگان، 53زخمیاں، کلی وجزوی تباہ ہونے والے مکانات، دوکانات، مال مویشیوں و گاڑیوں کے معاوضہ جات کی ادائیگی کی خاطر ڈپٹی کمشنر نیلم کو 2کروڑ 60لاکھ 50ہزار روپے بطور سپلیمنٹری گرانٹ اضافی فراہمی کے علاوہ اس رقم کی Ways and Means Clearance کی منظوری دے دی ہے۔متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی آزاد جموں وکشمیر ڈسٹریسڈ پرسنز ریلیف ایکٹ 1985و ترمیمی ایکٹ 2010کے تحت قواعد آڈٹ عمل میں لائی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments