چکناڑ کے تین دیہات برفانی تودوں کی زدمیں آگئے ہیں جس کے نتیجے میں وہاں ہلاکتوں کا خدشہ ہے
دور دراز اور مشکل مقام ہونے کے باعث امدادی ٹیمیں اب تک وہاں نہیں پہنچ سکی ہیں
وادی نیلم میں 22دکانیں، 107مکانات جزوی اور 91مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں
برفانی تودے سے متاثرہ سرگن ویلی میں امدادی کارروائیاں جاری ، برف میں دبے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام دوبارہ شروع
وادی نیلم اور وادی گریس میں سردی کی شدت برقرار ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے
آزاد کشمیر حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی اور کفن دفن کا سامان متاثرہ علاقے میں پہنچادیئے
مظفر آباد آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں امدادی کارروائیں جاری ہیں اور برفانی تودے سے مزید 5لاشیں ملی ہیں۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ایس ڈی ایم اے)کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودے سے مزید 5لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں متعدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد67ہوگئی ہے۔وادی نیلم میں تودا گرنے کا دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے اور چکناڑ کے تین دیہات برفانی تودوں کی زدمیں آگئے ہیں جس کے نتیجے میں وہاں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دور دراز اور مشکل مقام ہونے کے باعث امدادی ٹیمیں اب تک وہاں نہیں پہنچ سکی ہیں۔سرگن نالہ کے بکولی اور سیری سمیت وادی نیلم میں 64افراد جاں بحق اور 53زخمی ہوئے جبکہ باقی جانی نقصان دیگر علاقوں میں ہوا۔ وادی نیلم میں 22دکانیں، 107مکانات جزوی اور 91مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔برفانی تودے سے متاثرہ سرگن ویلی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور برف میں دبے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کردیا گیا۔ وادی نیلم اور وادی گریس میں سردی کی شدت برقرار ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی اور کفن دفن کا سامان متاثرہ علاقے میں پہنچادیئے ہیں۔
Load/Hide Comments