مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
فوجیوں نے جہانگیر رفیق وانی ، عزیر احمد بٹ اورراجہ عمر مقبول بٹ کو ضلع کے علاقے ترال میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ اطلاعات کے مطابق جہانگیر رفیق وانی اور عزیر احمد بٹ کو بھارتی فوجیوں نے رواں برس 12جنوری کو گرفتار کر لیا تھا اور گزشتہ رات انہیں جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
حزب المجاہدین نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں نوجوانوں کے سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوںکا استعمال کر رہا ہے جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔
دریں اثنا ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں سڑک کے ایک حادثے میں دو افراد سید امام دین اور سید علی زید جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
Load/Hide Comments