جنوبی ایشیا کی تاریخ میں گزشتہ دہائیوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی افغانستان میں جنگی صورتحال رہی تب کشمیر کے حالات قدرے پر امن رہے۔ تاہم غیر یقینی صورتحال برقرار رہی۔
گزشتہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے ہوا جس کے نتیجے میں امریکہ نے تحریری طور کہا کہ وہ آنے والے چودہ مہینوں میں افغانستان سے فوجی انخلا کرے گا۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہوئے مذاکرات اور معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔
جنوبی ایشیا کی تاریخ میں گزشتہ دہائیوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی افغانستان میں جنگی صورتحال رہی تب کشمیر کے حالات قدرے پر امن رہے۔ تاہم غیر یقینی صورتحال برقرار رہی۔اب اس نئی صورتحال کے بیچ پاکستان اور بھارت کے درمیان اور خاص کر کشمیر میں آنے والے وقت میں کیسے حالا ت رہیں گے اور کشمیر میں عسکریت پسندی کیا رخ اختیار کرے گی، تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ کافی دلچسپ صورتحال ہوگی جو آنے والے وقت میں ہی بخوبی واضح ہوگی۔
بھارتی تجزیہ نگار یہ کہتے رہے ہیں کہ افغانستان کے حالات میں ہمیشہ پاکستان کی دخل اندازی رہی ہے اور اس بار امریکہ اور طالبان کو امن مذاکرات پر آمادہ کرنے میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے۔
کشمیر میں بی بی سی کے نمائندے اور سینیئر صحافی ریاض مسرور نے بتایا کہ ‘1990 سے یہ دیکھا گیا ہے کہ کشمیر اور افغانستان کے حالات اگرچہ متضاد رہے ہیں، یعنی کشمیر کے حالات تقریبا پر امن ہی رہے جب افغانستان میں جنگ کے حالات تھے لیکن جب طالبان نے 1990 کے بعد افغانستان میں حکومت کی تو کشمیر کے حالات ابتر رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باوجود اس کے کہ بھارت نے افغانستان کی تعمیر و ترقی میں کئی بلین ڈالر خرچ کیے حالیہ مذاکرات میں بھارت کا کردار کہیں دکھائی نہیں دیا اور اس بار اس سارے کھیل میں بھارت کہیں نظر ہی نہیں آیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکہ کے جو مفادات افغانستان میں ہیں، ان مفادات میں اگر پاکستان کو کوئی فائدہ ہوتا ہے تو آج کے حالات میں بھارت اس کی کھل کر مخالفت نہیں کر سکتا لیکن تحفظات ضرور ہوں گے۔دیگر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان پر امن مذاکرات سے ہم یہی سبق لے سکتے ہیں کہ بات چیت سے ہی مسئلے حل ہوسکتے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سیاسی تجزیہ نگار اور اسلامک یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر صدیق واحد نے کو بتایا کہ بھارت کو ان مذاکرات سے یہی سبق سیکھنا چاہئے کہ لوگوں کی بات کو ضرور سننا چاہیے کیونکہ بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے جو کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہوا۔
کیا کشمیر کے حالات میں طالبان اور افغانستان کی نئی صورتحال سے کوئی اثر ہوگا؟ صدیق واحد کا کہنا تھا کہ 1990 اور آج تک حالات بہت بدل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘افغانستان کا معاملہ الگ ہے اور کشمیر کا معاملہ الگ ہے۔’ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ‘انہیں ایسا نہیں لگتا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے سے کشمیر میں عسکری کارروائیوں میں اضافہ ہوگا۔’اکثر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ‘افغان امن عمل کشمیر کو کس قدر متاثر کرتا ہے۔ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ آنے والے ماہ میں امن عمل کتنا کامیاب رہتا ہے اور کشمیر پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے دیکھنے والی بات ہوگی۔’
Load/Hide Comments