جموں: مقبوضہ کشمیر کی ایک عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین محمد یاسین ملک سمیت6 افراد پر قتل کے جعلی مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی ہے ۔جموں میں قائم ٹاڈا کورٹ کے جج نے مقدمے کی سماعت30 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔دہشت گردی اور تخریب کاری سرگرمی ایکٹ کے تحت محمد یاسین ملک، علی محمد میر ، منظور احمد صوفی ، جاوید احمد میر ، سلیم ، جاوید احمد زرگر اور شوکت احمد بخشی پر فرد جرم عائد کی گئی۔ٹاڈا عدالت نے رنبیر پینل کوڈ کے سیکشن 302، 307 اور آرمز ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 25 جنوری 1990 کو سری نگر کے راول پورہ بھارتی ائر فورس کے سکواڈرن لیڈر روی کھنہ سمیت تین ائر فورس اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔محمد یاسین ملک پر سابق بھارتی وزیر داخلہ مفتی سعید کی بیٹی اور وزیر اعلی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کی بہن روبیہ سعید کو اغوا کرنے کا بھی الزام ہے۔جموں میں قائم ٹاڈا کورٹ میں پیر کے روزمحمد یاسین ملک کی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد کی گئی۔ کے پی آئی کے مطابق گزشتہ روز کی سماعت میں جج نے کہا تھا کہ محمد یاسین ملک اور دیگر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔ قابل کر امریہ ہے کہ محمدیاسین ملک نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں ایک اور مقدمے میں قید ہیں ۔ بھارتی حکومت انہیں ٹاڈا کورٹ میں دفاع کا مناسب موقع دے رہی ہے اور نہ انہیں عدالت میں پیش کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ سماعتوں میں تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے انہیں عدالت میں پیش کرنے سے انکار کیا تھا ۔ تب حکام نے دعوی کیا تھا کہ وزارت داخلہ نے انہیں یاسین ملک کو کسی بھی عدالت میں پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“محمد یاسین ملک سمیت6 افراد پر قتل کے جعلی مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی گئی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
it is a bad condition for Kashmirs
http://pakistan.jobz.pk/category/news/