انسانی حقوق کے ادارے اورعالمی ادارہ صحت فوری طورپرنوٹس لیں
مظفرآباد ( سٹاف رپورٹر )معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ امداد علی طارق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہندوستان کی غنڈہ مودی سرکار کرونا وائرس کے مریضوں کو ہندوستان سے وادی کشمیر لے جا کر وہاں پر وائرس کو بڑے پیمانے پر پھیلا سکتی ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے انٹرنیشنل ادارے اور عالمی ادارہ صحت اس بات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صورت حال کو واچ کریں اور ہندوستان مقبوضہ کشمیر تک عالمی اداروں کو رسائی دے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے پوری وادی کشمیر کو 5 اگست 2019 سے لاک ڈاون کر رکھا ہے اور پوری حریت قیادت بھی جیلوں میں بند ہے اس دوران ہندوستان عالمی وائرس کا بہانہ بنا کر کوئی بھی گھناؤنی سازش رچا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کی صورت حال پر عالمی سطح پر آواز بلند کریں کہ 8 ماہ سے لاک ڈاون کشمیر میں ہندوستان کرونا وائرس کو پھیلا کر بڑے پیمانے پر انسانی المیہ برپا کر سکتا ہے .اس لئے روزانہ کی بنیاد پر وادی کشمیر کی صورتحال کو میڈیا کے سامنے لانے کے لئے ہندوستانی غنڈہ سرکار کو پابند کیا جائے۔
Load/Hide Comments