کوروناکے وارتیز،آزادکشمیرمیں متاثرین کی تعداد28تک جاپہنچی

مظفرآباد(راجہ خالد)آزادکشمیر میں کرونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی۔متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔کرونا سے تاحال 5 اضلاع متاثر ہوئے ہیں بھمبر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12،میرپور میں10،سدھنوتی میں 3 جبکہ ایک صحت یاب بھی ہو چکا ہے،کوٹلی میں ایک اور راولاکوٹ میں 2 مریض موجود ہیں۔کرونا سے متاثرہ افراد میں اضافے کے بعد حکومت نے ان پانچ اضلاع میں کرفیو اور دیگر پانچ اضلاع میں لاک ڈان سخت کرنے کے لیے حکام سے تجاویز مانگ لی ہیں دوسری جانب شہریوں کی لاک ڈان کے باوجود کی غیر ضروری نال و حرکت جاری ہے وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے لاک ڈان پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے حکم کے بعد بھی شہریوں کو ٹس سے مس نہیں ہوئی ہے جبکہ پولیس انتظامیہ محکمہ صحت کا عملہ ڈاکٹر رضاکار اور دیگر ادارے گزشتہ 17 دن سے مسلسل بے سرو سامانی کے عالم میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت آپریشن نیں حصہ لینے والوں کے لئیے کچھ نہیں کر پا رہی تو دہیاڑی دار اور غریب شہریوں کے لئیے کیا اقدامات اٹھائے گی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں