باغ:اداروں کے مابین ٹکرائو،ترقیاتی ادارہ نے بلدیہ کاسروس سٹیشن مسمارکردیا

ترقیاتی ادارہ بھاری مشینری کے ہمراہ بلدیہ کی اراضی پر چڑھ دوڑا،ایڈمنسٹریٹرادارے کی ساکھ برقراررکھ پائینگے یانہیں؟چہ مگوئیاں
کون ہے علاقے کا مسیحا ؟عوام ایک دوسرے کے منہ کی طرف دیکھنے لگے،اداروں میں بدانتظامی کھل کرسامنے آگئی
باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) باغ کے حکومتی وزراء کی عدم دلچسپی ،اختیارات کی جنگ ،اداروں کا ٹکرائو معمول بن گیا ۔ بلدیہ باغ اور ترقیاتی ادارہ کے درمیان سرد جنگ شروع، ترقیاتی ادارہ مشینری کے ہمراہ بلدیہ کی اراضی پر چڑھ دوڑا،بلدیہ باغ کا سروس سٹیشن مسمار کردیا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ا دارے کی ساکھ برقرار رکھ پائیں گے یانہیں؟چہ مگوئیاں شدت اختیارکرگئیں،کون ہے باغ کا مسیحا عوام ایک دوسرے کے منہ کی طرف دیکھنے لگے،باغ ”مالی” کے بغیر اجڑنے لگا۔تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ باغ میں بلدیہ نے نیو لاری اڈہ کے ساتھ پارکنگ اور سروس کے لیے نالہ ماہل کے قریب سروس سٹیشن تعمیر کر رکھا تھا جسے گزشتہ روز ترقیاتی ادارہ نے بھاری مشینری کے ساتھ مسمار کردیا بلدیہ اپنی پراپرٹی کے ضائع ہونے پر بے بسی کی تصویر دکھائی دے رہی ہے ،ایسے حالات میں جہاں حکومت دیگر محاذپر خاطر خواہ کام نہ کر سکی وہاں ہی بدانتظامی بھی اداروں میں کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئی ہے ،ایسے میں باغ کے تمام شہری باغ کے ”مالی” کو یاد کرنے لگے اور حکومتی وزراء کا باغ سے مکمل غائب رہنا بھی لیگی سیاسی کارکنوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
ٹکرائو

اپنا تبصرہ بھیجیں