بجٹ پیش کرنے کے لیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب

صدر آزاد جموں و کشمیر ، سردار مسعود خان نے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس 29 جُون2021ء بروز منگل بوقت 10:00بجے دن بلاک نمبر 12سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں طلب کر لیا ہے۔

اس ضمن میں اسمبلی سیکرٹریٹ سے بغرض اطلاع عام نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میںنظر ثانی میزانیہ 2020-21 و تخمینہ میزانیہ2021-22(ترقیاتی و غیر ترقیاتی) پیش کیا جائے گا۔

شاہ غلام قادر سپیکر اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اس سے قبل بجٹ پیش کرنے کے لیے بلایا گیا قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کابینہ سے بجٹ مسودہ منظور نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

فنانس بل پر اعتراضات کی وجہ سے آزاد کشمیر کابینہ نے بجٹ کا مسودہ مسترد کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں