آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ تقسیم کشمیر کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے پاکس کشمیریوں کا مینڈیٹ نہیں جن سے مودی مذاکرات یامشاورت کرے۔
کشمیریوں کی نمائندہ صرف آل پارٹیز حریت کانفرنس ہے جسکی قیادت بھارتی جیلوں میں پابند سلاسل ہے۔
حریت قیادت کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر پر کوئی پیش رفعت نہیں ہو سکتی۔
حریت قیادت ہی کشمیریوں کی اصل قیادت ہے اور ان کی تحریک کے لئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی برسر اقتدار آ کر مسئلہ کشمیر حل کرے گی۔
بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی حقیقی سیاسی قیادت ہیں سیاست کے بادشاہ سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں صرف دو دن کی مصروفیات نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔