کتابیں کدھر ہیں؟ استاد کے تشدد سے طالبعلم لہو لہان

مظفرآباد کے علاقے سریاں کے سرکاری سکول میں معلم کے تشدد سے پانچ سالہ طالب علم لہو لہولہان ہو گیا۔

راجہ نسیم نامی معلم تشددسے پرائمری کے طالبعلم کی ٹانگ سے گوشت ادھڑ گیا۔

زخمی طالب علم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

والدین سراپا احتجاج ،محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اورپیارسے پڑھانے والے اساتذہ تعینات کرنے کا مطالبہ۔

تاہم محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی۔

روزنامہ کشمیر لنک کے نامہ نگار کے مطابق معصوم طالبعلم کو کتابیں نہ ہونے پرسخت سزا دی گئی۔

معلم کے تشدد سے بچے کے جسم پر جگہ لاٹھیوں کے نشانات سے خون بہنے لگا ٹانگ پر چھڑی سے اتنا تشدد کیا گیا کہ بچے کا جسم پھٹ کر بڑے زخم کی صورت اختیار کرگیا۔

سر کاری تعلیمی ارادے کو ٹارچر سیل بنائے جانے پر عوام علاقہ اور والدین نے شدید احتجاج کیا اور محکمہ تعلیم سکولز کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے۔

سریاں مڈل کے ظالم معلم کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور بچوں کو مار کے بجائے پیار سے پڑھانے والے اساتذہ کی تعیناتی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں