بلاول نظریاتی تخریب کار، کشمیریوں کو اشتعال دلا کر نابالغ اپنی سیاست نہ چمکائیں

وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانات آزاد کشمیر میں نظریاتی تخریب کاری کی کوشش ہیں۔ بلاول بھٹو کشمیریوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری اپنی نابالغ سیاست کشمیر میں نہ چمکائیں۔

پاکستان کشمیریوں کے ایمان کا حصہ ہے،کشمیری کہتے ہیں پاکستان ہمارا ہے اور ہم پاکستانی ہیں۔ عمران خان کا مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف ہے کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کی منشا کے مطابق ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر زمین کا تنازعہ نہیں انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔

اقوام عالم کشمیریوں کو انکے حقوق دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے اصولوں موقف پر قائم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مرکزی پبلک سیکرٹریٹ میں سردار تنویر سرور کی قیادت میں حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 سے مختلف جماعتوں کیسے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں