آزادکشمیرکےانتخابات: ‘بڑے برج الٹیں گے’

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے۔

ووٹرز کرپٹ لوگوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتخابی سیاست سے باہر کر دیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء اور کارکن پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم تیزی سے شروع کر دیں پی ٹی آئی انشاء اللہ بھاری اکثریت سے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاسل کرے گی۔

میں بھی کل سے پاکستان سے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے ہمراہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہا ہوں۔

عوامی رجحان اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ عوام آزاد کشمیر میں تبدیلی چاہتے ہیں اور عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے پی ٹی آئی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے ٹکٹ ہولڈرز چوہدری مقبول احمد، چوہدری شوکت فرید، چوہدری شہزاد اور میر عتیق پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کر تے ہوئے کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اس موقع پر پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ جارحانہ انداز میں اپنی انتخابی مہم کا آگاز کر دیں کیونکہ اب انتخابی ماحول فیصلہ کن مرحلے کی طرف گامزن ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں