مسٹ کانووکیشن:2100سے زائدطلبہ کوڈگریاں جاری کر دی گئیں

میرپور یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے چھٹے کانووکیشن میں اکیس سو سے زیادہ طلبہ و طالبات کو مختلف شعبہ جات میں کامیابی سے تعلیم مکمل کرنے پر تعلیمی اسناد تفویض کر دیں۔

جمعہ کے روز ہونے والے کانووکیشن کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر اور یونیورسٹی کے چانسلر سردار مسعود خان تھے۔
جبکہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات، ان کے والدین، اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانووکیشن میں اکیس سو سے زیادہ طلبہ و طالبات کو اسناد دینے کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرنے پر بیالیس طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈل اور چھ طلبہ و طالبات کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔

کانووکیشن کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے طلبہ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے گریجویٹس تیار کرنے پر یونیورسٹی کی فیکلٹی اور انتظامیہ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی زندگی میں تقسیم اسناد کا دن ان کے خوابوں کی تکمیل کا دن ہوتا ہے۔

کیونکہ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب طلبہ کو ان کی محنت کا پھل ان کی ڈگری کی شکل میں ان کے ہاتھ میں تھمایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں