”کے پی ایل ”تنازعات کاشکار،کشمیری کھلاڑی مکمل نظرانداز

کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے نام سے ہونے والی کرکٹ لیگ آغاز سے قبل ہی تنازعات کاشکار ہو گئی ہے،کشمیری کھلاڑی مکمل نظرانداز ہونے کے سبب کئی ایسوسی ایشن نے لیگ کا بائیکاٹ‌کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

کشمیر پریمئر لیگ تنازعات کا شکار،کے پی ایل کی ڈرافٹنگ میں کشمیری کھلاڑی مکمل نظر انداز،ایمرجنگ کیٹیگری میں 30کشمیری کھلاڑیوں کے بجائے صرف7کشمیری کھلاڑی شامل کیے گئے۔

17نان کشمیر کھلاڑی شامل کرنے پر کشمیری سراپا احتجاج،کے پی ایل کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا،گزشتہ روز اسلام آباد میں کشمیر پریمئر لیگ کی ڈرافٹنگ ہوئی،چار گھنٹے تک جاری رنے والی ڈرافٹنگ میں جب کشمیر کٹیگری کا نمبر آیا تو ڈرافٹنگ کسی مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگی۔

کے پی ایل انتظامیہ نے صرف 5منٹ میں فرنچائیزز کو پک کرنے کا وقت دیا۔ ٹیم آنرز بھی بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئے،کے پی ایل انتظامیہ کی جانب سے نان کشمیری کیٹگری شامل کر کے کشمیری کٹیگری کی جگہ 17 نان کشمیری کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا۔

کے پی ایل انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ آزادکشمیر کا ایک بھی نامی گرامی کرکٹر لیگ کا حصہ نہیں بن سکا،کشمیری شائقین کے پی ایل کے آغاز سے قبل ہی مایوسی کا شکار ہو گئے،کے پی ایل ڈرافٹنگ ایونٹ مکمل طور پر فلاپ ہو گیا،کے پی ایل کی نان پروفیشنل ڈرافٹنگ ٹیم کی بڑی غلطیاں سامنے آ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں