اے سی آفس آتشزدگی: ‘سب جانتے ہیں ملزم کس کا عزیز ہے’

کوٹلی آزاد جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی کے منتخب رکن حلقہ3کوٹلی،حلقہ 5چڑھوئی سابق اپوزیشن لیڈر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ سیاست میں سیاسی مخالفت ہوتی ہے لیکن سیاستدان جب صرف ایک دوسرے کی ساکھ خراب کرنے کے لئے بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہیں .

تو سیاستدان اور سیاست دونوں بدنام ہوتے ہیں حال ہی میں اے سی آفس کے واقعہ پر بلاسوچے سمجھے الزامات کی سیاست شروع کر دی گئی اور جب ملزم سامنے آیا تو عوام کے سامنے الزامات لگانے والوں کی کیا ساکھ رہ گئی۔

ویسے بھی سیاستدانوں کو بدنام کرنا بعض لوگوں کا وطیرہ بن گیا ہے ہمارا اختلاف کسی کی ذات سے نہیں جانبدارانہ کردار سے ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں یہی وجہ ہے کہ میرے دونوں بیٹوں نے ازخود گرفتاری دے کر قانون کااحترام کیا ہے .

ہم بھاگنے والے نہیں لیکن صاف وشفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ ہمارا حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے سابق وزیراعظم کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری کے باوجود جوڈیشل کمیشن نہ بنایا جانا اس کاجواب بہت آسان ہے۔

صرف حقائق چھپانے کے لئے انہوں نے کہا کہ حقائق او ر سازش جلد ہی بے نقاب ہو جائے گی اے سی آفس کے حوالے سے پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان بے نقاب ہوگئے ہیں اور سب جانتے ہیں ملزم کس کا قریبی ہے یہ ڈانڈے دور تک جا کر ملتے ہیں پولیس حقائق تک پہنچ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں