کوٹلی سردار محمد نصیر)پلانٹ فار پاکستان ڈے 14اگست کو محکمہ جنگلات تجدید آئی سی بی ڈبلیو ایم کی زیراہتمام 11بجے سے شام 5بجے تک مختلف جگوں پر پودے لگائے جائیں گئے .
سی سی ایف سردار نصیراور سی ایف میرپور سرکل چوہدری سلیمان و دیگر بھی پوداجات لگائیں گے.
تفصیلات کے مطابق آج 14 اگست یوم آزادی کے موقعہ پر محکمہ جنگلات تجدید میرپور سرکل کے زیر اہتمام ضلع کوٹلی میں پلانٹ فار پاکستان ڈے پر ٹینڈا ریسٹ ہاوس، سیشن کورٹ، ڈی سی آفس اورسہنسہ فاریسٹ ریسٹ ہاوس میں پودے لگائے جائیں گئے .
اس موقع پر سی سی ایف اور سی ایف میرپور سرکل سمیت ڈی ایف او تجدید سردار فاروق،آئی سی بی ڈبلیو ایم محمد اشرف پروانہ، رینج آفیسر سردار اختر کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے آفیسران تقریب کے بعد پودے لگانے کی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے.
جبکہ گزشتہ روز ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل ڈی ایس پی عنصر چوہدری نے پولیس لائن کوٹلی میں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایم ایس سردار نصراللہ ،ڈاکٹر سلیم ،ڈاکٹرشجاعت نقوی،ڈاکٹر نعمان سمیت دیگر ڈاکٹرز نے پودے لگائے جبکہ بوائز ڈگری کالج کوٹلی میں پرنسپل پروفیسر ذوالفقار علی سمیت کالج کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی پودے لگائے
امناز خان کوٹلی میں ڈیلی کشمیر لنک ڈاٹ کام کے نامہ نگار ہیں