سردار عبد القیوم نیازی عوام کیلئے دروازے کھولنے والے آزاد کشمیر کے پہلے وزیراعظم بن گئے.
شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سردار عبد القیوم نیازی کو وزیراعظم بنا کر دل جیت لیے ، مذہبی، سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات سمیت تمام طبقات نے سردار عبد القیوم نیازی کو دل وزیراعظم قبول کیا .
آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں ہے ، سردار عبد القیوم نیازی کے وزیراعظم بننے پر ہمارے خوشی کے آنسو نکلے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے وزیراعظم بنتے ہی عوام کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھولے تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور اپنے وزیر اعظم سے ملنے وزیر ہاؤس پہنچے .
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے وزیر اعظم ہاؤس آنے والے افراد کو بھرپور وقت دیا ہے ، وزیراعظم نے ریاست بھر سے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے مبارکباد وصول کی.
شہریوں نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی عوامی انداز کو دیکھا تو سردار عبد القیوم نیازی کو عوامی وزیراعظم قرار دینے پر مجبور ہوگئے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی اس دوران دوبار کے پی ایل میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم گئے تو شائقین نے وزیراعظم کے اسٹیڈیم میں داخل ہوتے ہی عوامی وزیراعظم کے فلگ شگاف نعرے بلند کر دیے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے بھرپور عوامی انداز میں شائقین اور نوجوانون کی محبت کا جواب دیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ سردار عبد القیوم نیازی عوام کیلئے دروازے کھولنے والے آزاد کشمیر کے پہلے وزیراعظم ہیں.