کوٹلی موٹرسائیکل چوری میں ملوث اہم ملزم گرفتار

کوٹلی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے ایک ایسے گروہ کے کارندے کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ماسٹر چابی کا استعمال کرتے ہوئے گھروں کے باہر اور گلیوں میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کرتا ہے. پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی کم از کم چار موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے کے مطابق انہوں نے عدنان عباس نامی ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر (4) چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردیئے۔

سردار سہیل یوسف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے ابھی تک لاکھوں روپے مالیت کے 4موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں ، ملزم جسمانی ریمانڈ پر ھے اور مزید برآمدگی کے لئے تفتیش جاری ہے جبکہ گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے سدباب کے لئے مشکوک افراد پر گہری نظر رکھیں دوران گشت کسی سے نرمی نہ برتی جائے ، سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان پر کڑی نظر رکھیں کہ وہ دوبارہ ایسی وارداتوں میں ملوث تو نہیں، کوٹلی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کارلارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں