آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات محمد اکمل سرگا لانے کہا ہے کہ 500ارب کا پیکج آزادکشمیر کی تقدیر بدل دے گا۔ عوام کی خدمت کے لے ہمارئے دفتر ہمہ وقت کھلے ہیں موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لے تمام تر وسائل بروکار لا رہی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے ویڑن اور وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں آزاد کشمیر میں 30سال کے بعد بلدیاتی الیکشن کروایں گے، جس سے عوامی بلدیاتی نما ئندوں کے ذریعہ سے عوام کی خدمت اور فلاح کی جاے گی۔
مہاجرین کے جملہ مسائل حل کروں گا مجھے پہ عوام نے اعتماد کیا ہے اور مجھے اپنا نمائندہ بنا کر اسمبلی میں اپنے مسائل حل کرنے کے لئے بھیجا ہے، میں ان کی توقعات پر پورا اتروں گا۔ اپنے والد کے سیاسی طریقے پر عوام کی خدمت کر رہا ہوں اور عوام کی خدمت کے جذبے کے لے ہمہ وقت حاضر ہوں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر جناب عبدالقیوم نیازی اور پارتی قیادت نے مجھے پہ اعتماد کیا اور مجھے اس محکمہ کا قلمدان دیا۔ میری کوشش ہو گی کہ ان کہ اعتماد پر پورا اتروں اور اس محکمہ کو مزید فحال بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔
محکمہ جنگلات ایک بڑا محکمہ ہے جس کا آزاد کشمیر کی ترقی میں بڑا حصہ ہے اس ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ محکمہ جنگلات کے حوالے سے عوام میں غلط تاثر پایا جاتاہے جسکو دور کریں گے۔ کمی بیشی ہر جگہ ہوتی ہے، مگر محکمہ جنگلات بہت اچھا کام کر رہا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے بلین ٹری منصوبہ لانچ کر کے تاریخی کام کیا ہے جسکو پوری دنیا میں سہرایا جا رہا ہے۔ ہم بھی وفاقی بلین ٹری منصوبہ کے تحت پورئے آزاد کشمیر میں شجرکاری کر رہے ہیں۔ جس سے یہ خط سرسبز وشاداب ہو گا۔
بلین ٹری منصوبہ آنے والی نسلوں کی بقائ ہے اس کو کامیاب بنایں گے۔ دنیا کا درجہ حرارت دن بدن بڑھ رہا ہے۔ اس ماحولیاتی تبدیلی کو کم کر نے کے لے ہمیں زیادہ سے زیدہ شجر کاری کر نی ہوگی۔ آزادکشمیر کے محفوظ و مستحکم جنگلات پاکستان کی زرعی و صنعتی ترقی کے ضامن ہیں۔ حکومت سرسبز و شاداب وخوشحال کشمیر کے ویژن کے تحت آزادکشمیر کے جنگلات کی ترقی و تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
آزادکشمیر کے جنگلا ت پرائیوٹ زمینوں کے سفید رقبہ جات اور بردگی کا شکار رقبہ جات پر شجر کاری کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون سے ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت آزادکشمیربھر میں شجرکاری کی جارہی ہے۔ اس پروگرام سے نہ صرف مقامی لوگوں میں خوشحالی آئے گی بلکہ ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
آزاد کشمیر میں نایاب پرندے اور جنگلی حیات موجود ہیں۔ ان کے تحفط کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں مزید نیشنل پارک بنائے جائیں گے غیر قانونی شکار کر نے والوں کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائیں۔ نجی ٹیلی ویڑن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے سرسبز کشمیر و خوشحال ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجر پروری پر خصوصی توجہ دئے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر پاکستان کی زرعی و اقتصادی خوشحالی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ آزادکشمیر کے جنگلات اور اس کے واٹر شیڈز کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ پاکستان میں زرعی صنعتی اور معاشی ترقی کا انقلاب آئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ جو سات ممالک سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ آزادکشمیر میں منی چینجرثابت ہوگا۔ بلین ٹری منصوبہ کوکامیاب بنانے کیلئے عوام اپنا کردار ادا کریں۔ بلین ٹری منصوبہ آزادکشمیرکی آنیوالی نسلوں کی بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔ اس میں منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے عوام اور محکمہ ملکر اپنا موثر کردار ادا کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے کشمیر ی عوام کے لے 500ارب کا پیکج دیا گیا ہے جس پر ہم وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں اس پیکج سے آزاد کشمیر میں خوشحالی آے گی۔