جونیئر معلمین کی تقرریوں کے طریقہ کارمیں تبدیلی پر احتجاج

ٹیچرآرگنائزیشن کے ضلعی صدارتی امیدوارمجیدسردارکی زیرصدارت ایک اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدہواجس میں اس بات پرپرزوراحتجاج کیاگیاکہ پرائمری ،جونیئرمدرسین این ٹی ایس کی تقرریاں جوضلعی سطح پرکی جاتی تھیں اوراب ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولزمظفرآبادکے دفترسے ہوں گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدارتی امیدوارمجیدسردارنے کہاکہ پرائمری،جونیئرمدرسین کے ریٹائرمنٹ ،ٹائم سکیل،سروس ریکارڈکااختیارضلع اورڈویژن سے ختم کرکے مظفرآبادمنتقل کرنا اساتذہ برادری سے زیادتی ہے ،انہوں نے کہاکہ اختیارات کولوکل سطح پرمنتقل کرنے کے بجائے مظفرآبادمنتقل کرناکسی صورت قبول نہیں ۔اس عمل کی پرزورمذمت کرتے ہیں اورحکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اختیارات کونچلی سطح پرمنتقل کیاجائے ۔

اجلاس میں ارشدمحمودامیدوارجنرل سیکرٹری پونچھ،محمدصادق امیدوارسینئرنائب صدر،عاشق محمودامیدوارنائب صدرمحمدانورخان نائب صدرشوکت عالم عباسی نائب صدر،امیدوارنائب صدرظہیراحمدنا،عبدالکریم کیانی نائب صدرامیدوار،محمدفاروق امیدوارنائب صدر،جوائنٹ سیکرٹری صہیب عارف ،ڈپٹی سیکرٹری محمدنسیم خان محمدجاویدخان محمدآفتاب خان نعیم سلیم امدادحسین ،سیکرٹری مالیات ملک اعجازمحمود ،سیکرٹری نشرواشاعت محمدسکیب ودیگرنے بھی شامل تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں