‘مٹھی-جنڈ-واقعہ جنڈ واقعہ ایک سازش تھی، اصل کردار ملک سے فرار ہوچکے’

نومنتخب ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی عامریٰسین چوہدری نے کہا ہے کہمٹھی-جنڈ-واقعہ ایک سازش تھی جس کے اصل کردار ملک سے فرار ہوچکے ہیں ہم قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور ہمیشہ قانون کااحترام کریں گے۔ چڑھوئی سے کامیابی عوام کی محبت ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ مخالفین کی جانب سے تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں اور عوام حقائق جان چکے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ چڑھوئی کے عوام نے 1990سے ہمارے خاندان پراعتماد کیا ہے اور ہم خدمت وتعمیر ترقی کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ بہت جلدحقائق سامنے آجائیں گے۔ عوامی عدالت کے بعد قانون کی عدالت سے بھی سرخروہونگے۔ عدالت انصاف کرے گی ہم قانون کے مطابق کیس لڑرہے ہیں۔

یہ آزمائش تھی جس میں مرکزی قیادت اور کارکنان نے بھرپور ساتھ دیا۔جلد ہی حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے حاضر ہوں گا انہوں نے کہا کہ سیاست برائے خدمت کریں گے اور عوامی مشکلات حل کرنے کے لئے ھر سطح اور ھر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

نومنتخب ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی عامریٰسین چوہدری نے کہا ہے کہ مٹھی جنڈ واقعہ ایک سازش تھی جس کے اصل کردار ملک سے فرار ہوچکے ہیں ہم قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں اور ہمیشہ قانون کااحترام کریں گے۔ چڑھوئی سے کامیابی عوام کی محبت ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ مخالفین کی جانب سے تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں اور عوام حقائق جان چکے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ چڑھوئی کے عوام نے 1990سے ہمارے خاندان پراعتماد کیا ہے اور ہم خدمت وتعمیر ترقی کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ بہت جلدحقائق سامنے آجائیں گے۔ عوامی عدالت کے بعد قانون کی عدالت سے بھی سرخروہونگے۔ عدالت انصاف کرے گی ہم قانون کے مطابق کیس لڑرہے ہیں۔

یہ آزمائش تھی جس میں مرکزی قیادت اور کارکنان نے بھرپور ساتھ دیا۔جلد ہی حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے حاضر ہوں گا انہوں نے کہا کہ سیاست برائے خدمت کریں گے اور عوامی مشکلات حل کرنے کے لئے ھر سطح اور ھر فورم پر آواز اٹھائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں