قیصر داؤد کی چوہدری یاسین سے ملاقات

برطانیہ کے راہنما قیصر داؤد نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ دوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا-

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر برطانیہ کے سینئر راہنما ایڈووکیٹ خواجہ امیر قیصر داؤد نے اپنے ایک روزہ دورہ کوٹلی میں سردار فاروق سکندر کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی راہنماؤں سے ملاقات کی.

ایڈووکیٹ خواجہ امیر قیصر داؤد نے چوہدری محمد یٰسین صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سے ان کے کاشانہ پر ملاقات کی

اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے چوہدری محمد یٰسین کو مظلوم عوام کی آواز قرار دیا,چوہدری محمد یٰسین نے ایڈووکیٹ خواجہ امیر قیصر داؤد کی برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی کیلئے آسانی جانے والی خدمات کو سراہا اور بیرون ملک بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کا اثاثہ قرار دیا۔

دونوں راہنماؤں نے پاکستان میں مرد آہن محترم آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور سیاسی جدوجہد کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں