‘سپریم ایوان کا ممبر منتخب ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے’

ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عامر یاسین چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد جموں کشمیر کے سب سے بڑے اور سپریم ایوان کا ممبر منتخب ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور اس فورم سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔ غازی ملت سردار ابراھیم سردار محمد عبدالقیوم خان جیسی تاریخی شخصیات حصہ رہی ہیں۔ میرے والد صدرِ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین بھی طویل عرصے سے اس ایوان کا حصہ ہیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے لیے مظلوم و بے بس طبقات کی آواز بنوں گا۔ ایوان کے تقدس کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلف اُٹھانے کے بعد احتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں اعتماد کرنے پر سابق صدر پاکستان وچیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صدرِ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کا شکریہ ادا کرتا ھوں اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں