الیکشن کمیشن پر الزامات: فواد چوہدری نے زبانی معافی مانگ لی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتے اور کمیشن سے معافی کے درخواست گزار ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خلاف لگائے گئے الزامات پر زبانی معافی مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کے اراکین نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے وفاقی وزیر کو تحریری معافی نامہ جمع کرنے کا حکم دیا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ کے سامنے منگل کی صبح پیش ہوئے، جہاں انہوں نے کہا کہ وہ کسی جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتے اور کمیشن سے معافی کے خواست گزار ہیں۔

الیکشن کمیشن کا دو رکنی بینچ چوہدری فواد حسین اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے خلاف کارروائی کی سماعت کر رہا ہے۔دونوں وفاقی وزرا پر الیکشن کمیشن آف پاکستان خصوصاً کمیشن کے چیئرمین پر سنگین الزامات لگانے کے الزامات ہیں۔

گذشتہ سماعت کی طرح منگل کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی، جس کے باعث کارروائی میں خلل بھی پڑا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے اراکین کو فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی الیکشن کمیشن کے مسئلے پر حمایت کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں