ہزارہ ڈویژن میں اپرکوہستان کار حادثہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی زندگیاں نگل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اپر کوہستان میں لوٹر کے قریب کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے میں گاڑی میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں بچوں سمیت دو خواتین بھی شامل تھیں، بدقسمت کار اپر کوہستان سے گلگت جارہی تھی۔
اپرکوہستان:گاڑی کھائی میں جاگری،ایک ہی خاندان کے6افرادجاں بحق pic.twitter.com/RRk5Kq9RnQ
— Daily Muballigh (@DailyMuballigh) November 24, 2021
افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد اور پولیس جائے حادثے پر پہنچی ، اور انہوں نے دشوار گزار راستوں سے گزر کر لاشوں کو نکال کر شتیال اسپتال منتقل کیا۔
واضح رہے کہ اپر کوہستان میں آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔
رواں سال ستمبر میں شاہراہِ قراقرم پر برسین اور داسو کے درمیان مسافر وین لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی تھی۔
مئی میں کیرو کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایمبولینس میں بزرگ کی لاش کو سوات منتقل کیا جارہا تھا کہ پھسلن کے باعث وہ گہری کھائی میں جا گری، دلخراش واقعے کے نتیجے میں خاتون سمیت آٹھ افرادجاں بحق ہوئے تھے۔
راولپنڈی سے گلگت جانے والی موٹر کار ADT435 لٹور کوہستان اپر کے مقام پر حادثے کا شکار
گاڑی میں سوار ایک بچہ سمیت 5 افراد جانبحق ہونے کی اطلاع۔۔ تعلق جلال اباد سے بتایا جاتا ہیے pic.twitter.com/5LdAXj4PvP— Azkar Haider (@AzkarHaidee) November 24, 2021