عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرمیں اپنا کردارادا کریں : سردار عتیق

عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت کیخلاف اپنا کردار ادا کریں : سردار عتیق

آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے قائدوسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے ہندوستانی فوج کی جانب سے گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کوبلاجواز گرفتار کرنے اور ان کو شدید کانشانہ بنانے پر شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں ۔ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لائیں۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام آزادی کے ساتھ ساتھ تکمیل پاکستان کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔ مسلم کانفرنس قیام پاکستان سے پہلے ہی الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کر کے پاکستان سے اپنی وابستگی ظاہر کردی ہے۔ آج مقبوضہ کشمیر کی عوام اس عظیم مقصد کے لئے قربانیاں دے رہی ہے۔

کشمیر ی عوام نے پاکستان کا پرچم ایک صدی سے اٹھا رکھا ہے اب بھی وہ اسی پرچم کی خاطر سینوں پر گولیاں کھارہے ہیں۔ کشمیر کے عوام پاکستان کے دفاع اور بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں نریندرا مودی کے اقدامات نے انسانیت کے لئے خطرات پیدا کر دیئے ہیں۔ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والا سلوک مودی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے۔
اب امریکہ اقوام متحدہ اور خطہ کی بڑی طاقتوں بڑی طاقتوں چین اور روس کو مل کر اس مسئلے کا پائیدار حل نکالنا چاہیے،ہندوستان مشوروں اور تجویزوں سے اپنا رویہ درست نہیں کرے گا اس کے لیے اقتصادی اور عسکری پابندی لگانا ضروری ہے۔انسانیت کے قتل عام کا تماشہ دیکھنا صریحا ناانصافی ہے،اب عالمی طاقتوں کو ہندوستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام آزادی کے ساتھ ساتھ تکمیل پاکستان کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔ مسلم کانفرنس قیام پاکستان سے پہلے ہی الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کر کے پاکستان سے اپنی وابستگی ظاہر کردی ہے۔ آج مقبوضہ کشمیر کی عوام اس عظیم مقصد کے لئے قربانیاں دے رہی ہے۔

کشمیر ی عوام نے پاکستان کا پرچم ایک صدی سے اٹھا رکھا ہے اب بھی وہ اسی پرچم کی خاطر سینوں پر گولیاں کھارہے ہیں۔ کشمیر کے عوام پاکستان کے دفاع اور بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں نریندرا مودی کے اقدامات نے انسانیت کے لئے خطرات پیدا کر دیئے ہیں۔ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والا سلوک مودی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں