سپیکر اسمبلی کی بھمبر میں عوامی فود سے ملاقاتیں،عوامی مسائل دریافت کئے۔
اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اپنے ڈیرہ پر مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل دریافت کیے۔
حلقہ بھر کے مختلف علاقہ جات سے آنے والے وفود نے اپنے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا جس پر اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات بھی جاری کیں اور وفود کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت آزاد کشمیر ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کرے گی۔