مقبوضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیری عوام کو مشکلات کا سامنا ، جمہوری حکومت کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ غلام نبی آزاد نے جموں کے علاقے رام بن میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جمہوری حکومت کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی مقبول حکومت کا متبادل نہیں ہے۔ ہم انہیں عوام کی تکالیف کو کم کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے ۔ ان کا کام دور دراز مقامات پر جانا اور عوام کی بات سننا نہیں ہے کیونکہ انہیں آئینی طور پر دفاتر میں کام کرنے کاپابند بنایا گیا ہے۔