کرپٹ عناصر

کرپٹ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن ہو گا: چیئرمین احتساب بیورو

چیئرمین احتساب بیورو آزاد کشمیر سردار نعیم احمد شیراز کا کہنا ہے کہ ریاست بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن ہو گا۔

کرپشن کرنے والے احتساب کے دائرہ کار سے نہیں بچیں گے۔ ہماری کوئی ذاتی پسند باپسند نہیں تحقیق پر مبنی رپورٹ کے بعدکرپٹ عناصر کو گرفتار کرتے ہیں۔ ریاست آزاد کشمیر اللہ کی طرف سے ہمارے لئے تحفہ ہے۔ ہمیں اسکی قدر کر نا ہو گی،ہم تقریروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیرا عظم سے لے کر ہر سرکاری ملازم کا احتساب کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ احتساب بیورو کو مزید بااختیار بنانے کے سلسلہ میں اقدامات جاری ہیں۔ میرٹ پر انصاف کی جلد فراہمی اولین ترجیح ہے۔ تعمیراتی کاموں،سرکاری پراجیکٹیس،بھرتیوں،اداروں کے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

احتساب بیورو میں بہترین ٹیم ہے جو حقائق پر مبنی ثبوت کے بعد کارروائی کرتی ہے۔ کرپٹ افراد دنیا وآخرت دونوں میں رسوا ہوں گے۔ کسی بھی پروفیشن میں موجود چند کرپٹ افراد پورے محکمہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ عوام بلا خوف شکایات درج کرائیں،ہر کرپٹ پبلک ہولڈر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

بھمبر میں کس چناترملوٹ روڈ،بھمبر جیل کے معاملات،واٹر سپلائی،سیوریج،بھمبر نالہ،برقیات،شاہرات،پبلک ہیلتھ،ایل او سی،محکمہ عمارات،پولیس،محکمہ مال،تعلیم وصحت کے معاملات میں ملنے والی شکایات پر میرٹ پرفوری کارروائی ہو گی۔ جاری منصوبہ جات میں تاخیر برداشت نہیں ہو گی،سی ڈی او آئندہ ڈیزائن سے متعلقہ محکمہ سے تجاویز لینے کا پابند ہو گا۔ احتساب بیورو جدیدتقاضوں کے مطابق درست سمت پر گامزن کروایا ہے۔ میڈیا مسائل کی نشاندی کرے،ہم ایکشن کریں گے۔

قانون سازی معاملے میں احتساب کے ادارے کو مزید باختیار کرنے ہو گا۔ میڈیا کی نشاندہی پر از خود نوٹس کے اختیارات کی حمایت کرتا ہوں۔ محکموں میں کرپشن کرنے والے کسی صورت نہیں بچیں گے۔ چیئرمین احتساب بیورو آزاد کشمیر سردار نعیم احمد شیراز نے گزشتہ روز ڈائریکٹر انوسٹی گیشن میر محمد عابد،ڈائریکٹر شکایات سید سلیم گردیزی،ڈائریکٹر ٹیکنیکل شاہد وسیم ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالقدیرقاضی،پی ایس او فیاض سرور،اے ڈی شہزاد گوہر،ریوینیو ایکسپرٹ ڈائریکٹر غلام سرور کٹاریہ،انوسٹی گیشن آفیسر سیاب عباسی کے ہمراہ بھمبر کا دورہ کیا۔

جاتلاں علی بیگ روڈ کا معائنہ کیا،بی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں شجر کاری کی،صحافیوں سے ملاقات کی۔ سائلین کے براہ راست مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات بھی دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں