سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے جعلی آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے چک چولان میں محاصرے اور تلاشی کے دوران مزید نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے بھاری اسلحہ اور کیمیائی مواد کا استعمال کرتے ہوئے ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل رکھا گیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں قابض فوج کے نام نہاد آپریشن کے دوران نوجوانوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔