آزادکشمیر کے سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر نے کہا ہے کہ کرپشن کرنیوالوں کاکڑااحتساب کیا جائیگا۔ پاکستان تحریک انصاف مقبوضہ کشمیر کی بہادر عوام کی آواز ہے ہندوستان بارود کی بدبو سے آزادی کی فضاء کا راستہ نہیں روک سکتا۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے دنیابھر میں با جرات وکیل ہیں22 کروڑ عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلیے اپنا اہم کردار ادا کریں۔
بیرون ملک مقیم کشمیری ریاست میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیداہوں۔ سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام آزادی کے حصول کے لئے اپنی آخری سانس تک جدوجہدجاری رکھیں گے۔ تنازعہ کشمیر کے پائیدارحل کے لیے حق خود ارادیت ایک معروف قانونی اور جمہوری فارمولا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے دہشت گردی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہےْ۔
ہندوستانی مظالم کشمیریوں کے عزم کو توڑنہیں سکتے کیونکہ ان مظالم سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی مزید مضبوط ہورہا ہے۔ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر نہتے شہریوں کو قتل اور املاک کو تباہ کر رہا ہے۔ بھارت نے جموں و کشمیر کو عملاً ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کررکھاہے۔