ایکٹ 74

ایکٹ 74میں تبدیلی سب جماعتیں مشترکہ طورپرلاسکتی ہیں

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچودھری نے کہا ہے کہ ایکٹ 74میں تبدیلی سب جماعتیں مشترکہ طورپرلاسکتی ہیں۔
بیرسٹر سلطان محمودچودھری سے ممبران کشمیر کونسل یونس میر، سردار رزاق خان، شجاع راٹھور اور طارق سعید کی ایوان صدر کشمیر ہائوس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ممبران کشمیر کونسل نے صدر ریاست کو کونسل کے معاملات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کشمیر کونسل کے ممبران نے صدر ریاست کو بتایا کہ تیرہویں ترمیم کے بعد کونسل کے انتظامی اور مالی اختیارات ختم ہو گئے ہیں اور اسی طرح اسمبلی اور کونسل کا مشترکہ اجلاس بھی نہیں بلایا جا سکتا جس سے پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کونسل آئین کا اہم حصہ ہے اور 1974کا ایکٹ تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر بنایا تھا اس میں اگر کوئی تبدیلی لانی ہوئی تو سب جماعتیں مشترکہ طور پر لا سکتی ہیں اس لئے ممبران کشمیر کونسل کو اُن کا حق دیا جانا چاہیے اسی طرح ٹیکس کولیکشن بھی حکومت آزادکشمیر کو دیا جانا چاہیے۔ کیونکہ یہ اختیار(ٹیکس کولیکشن) آزادکشمیر کے سابق صدر جنرل حیات خان نے ایک ایگزیکٹیونوٹیفکیشن کے تحت کونسل کودیا تھا جو کہ آزادکشمیر کا کوئی بھی وزیر اعظم ایک ایگزیکٹیو نوٹیفکیشن کے ذریعے واپس لے سکتا تھا لہٰذا اب اس معاملے کو دوبارہ دیکھنا ہو گا۔

دریں اثناء صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے ملائیشیاء کے ممبر پارلیمنٹ داتوک استاذ حاجی حسن الدین بن محمد یونس کی ایوان صدر کشمیر ہائوس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملائشیاء کے ممبر پارلیمنٹ داتوک استاذ حاجی حسن الدین بن محمد یونس کی اہلیہ شریفہ مائزہ بنت سید عبد القادر بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ملائیشیاء نے ہمیشہ کشمیری عوام کی حمایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں