بلدیاتی

بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں: سردارعتیق

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

آ ل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کا میر پور کا دورہ ۔ گزشتہ روز ان سے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاس میں سینئر مسلم کانفرنسی رہنماں عبدل قمر ایڈووکیٹ،ممبر مجلس عاملہ چوہدری رفیق محمدی،عبدلشکور مغل و دیگر نے ملاقاتیں کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور مسلم کانفرنس کی تنظیم سازی کے حوالہ اور آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے اور پوری قوت سے الیکشن لڑے گے۔ حکومت آزاد کشمیر کو چاہیے کے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں۔ انتخابات کے حوالہ سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

حلقہ بندیوں کے حوالہ سے آبادی کی تعین مردم شماری کے بجائے نادرہ ریکارڈ کے مطابق کی جائے کیوں کہ مردم شماری میں کئی غلطیاں اور دتحفظات ہیں جسے دور کئے بغیر آبادی کا درست تعین نہیں ہو سکتا۔ کارکنان مسلم کانفرنس بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کریں۔ اس کے علاوہ تنظیم سازی کے حوالہ سے جو کنوینیر مقرر کئے جائیں گے کارکنان ان کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں اور تنظیم سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔ دریں اثنا انہوں نے یوم حق خودارادیت کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے مسئلہ کشمیر پر کشمیر عوام کا موقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے جس میں کائی ابہام نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں