صدر جموں کشمیر پیپلزپارٹی ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی خوش آئند اقدام ہے۔
ایک طویل عرصہ سے یہ مسئلہ چلا آ رہا تھا اور عام آدمی متاثر ہو رہا تھا ماضی میں بھی سابقہ حکومت اور مافیا نے عدالتی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک جاندار کردار ادا کیا۔ اب بھی ہم واضح طور پر کہتے ہیں اگر ان تعیناتیوں میں کسی قسم کی بھی آئینی سقم موجود ہے تو ہم اس کے خلاف اور آئینی بالادستی کے لیے اپنا اصولی موقف اور اصولی راستہ اپنائیں گئے۔
انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ غریب عوام کے لیے امید کی آخری کرن ہے اور اگر عدلیہ میں بھی خاص طور پر ججز تعیناتیوں میں غیر آئینی راستہ اپناتے ہوئے میرٹ کو بالائے طاق رکھا جائے تو پھر صورتحال انتہائی تشویشناک رخ اختیار کرتی ہے ۔ سردار خالد ابراہیم خان نے اس حوالے سے لازوال جدوجہد کی اور وہی جدوجہد ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔