کورونا

کورونا کیسز: میرپورکے 7تعلیمی ادارے 10روزکیلئے سیل

ضلع میرپور میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے جملہ مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع بھر میں ہیلتھ ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث میرپور کے سات تعلیمی اداروں جن میں مرزا عبدالقیوم گورنمنٹ پائلٹ سکول میرپور ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رٹہ ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ ،گورنمنٹ بوائز مڈل سکول پنڈی سبھروال ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری ،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چکسواری اور اسٹیٹ کالج آف نرسنگ میرپور 10دن کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔

اس طرح مسٹ یونیورسٹی کے دو شعبہ جات بائیو ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنسز میں بھی کورونا مثبت کیسز آنے کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ دونوں ڈیپارٹمنٹ 10دن کے لیے بند کردیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت دی ہے کہ وہ بازاروں ،پرہجوم جگہوں،پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ ،ہوٹلز ،شادی ہالز ،سرکاری و نیم سرکاری دفاتر ،مالیاتی اداروں سمیت پبلک سروس فراہم کرنیوالی جگہوں پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور اس کی روزانہ کی بنیاد پر پڑتال کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں