کورونا وائرس

کورونا وائرس: مساجد اور عبادت گاہوں کیلئے ایس او پیز جاری

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں مساجد اورعبادت گاہوں کے لیے ضروری پروٹوکولز کی ہدایت کر دی گئی اور اجلاس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق مکمل ویکسی نیشن والوں کو ہی مساجد میں داخلے کی اجازت ہو گی جبکہ مساجد، بازاروں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ مساجد میں 6 فٹ کا سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

عمر رسیدہ افراد اور بیمار افراد کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے بار بار ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جائے جبکہ نماز جمعہ کا مختصر خطبہ کیا جائے گا۔

مساجد اور عبادت گاہوں سے قالین وغیرہ ہٹانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کھلی جگہوں پر نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے اور وینٹی لیشن کے لیے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں